سوات(زماسوات ڈاٹ کام :03فروری2018)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں پاک فوج کے یونٹ کے کھیل کے میدان میں خود کش دھماکے کی ایف آئی آرتھانہ سی ٹی ڈی سوات میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی۔ گذشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں ایک افسر سمیت پاک فوج کے گیارہ اہلکار شہید اور سولہ اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں شدید زخمیوں کو رات کے وقت سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔شریف آباد خودکش دھماکا کے بعد اتوار کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو سہ پہر تک جاری رہا۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا