کبل میں المناک حادثہ، ایک بچہ جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 مارچ 2019ء) سوات کی تحصیل کبل کے گاؤں سیرسینئی میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے ، کبل پولیس کے مطابق گاؤں سیرسینئی میں دو موٹر سائیکل سوار بچے سامنے سے آنے والی موٹر کار گاڑی سے ٹکرا گئے ، جس میں موٹر سائیکل سوار دو بچے شدید زخمی ہوگئے ، جن کوفوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال سیدوشریف منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی نادر ولد رحمانی گل ساکن خٹ کوٹے کالاکلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ  سدیس ولد یوسف ساکن توتانوبانڈئ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے، پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

المناکایکبچہبحقپشاورجانحادثہدوسراکبلمنتقلمیں
Comments (0)
Add Comment