کبل میں بجلی شارٹ سرکٹ سے مکان میں آتشزدگی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28نومبر2017ء) کبل میں بجلی کی شارٹ سر کٹ سے مکان میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قا بو پا لیا۔ سوات کی تحصیل کبل میں عبد الحمید نا می شخص کے مکان میں بجلی کی شارٹ سر کٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھریلو سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

Fire in HouseKabal