کبل میں چوری کی واردات،مالک مکان کی نشاندہی پر چور گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22اگست 2017ء )کی تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ میں مکان میں چوری کی واردات،مالک مکان کی نشاندہی پر پولیس نے چوروں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق کبل کے علاقے ہزارہ محلہ خوڑ میں گزشتہ رات بہادر ولد یعقوب کے گھر میں دو چور داخل ہو نے کے بعد نقدی و دیگر اشیاء سمیٹتے ہوئے جیسے ہی بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے تو مالک مکان نے انہیں دیکھ لیا ،مالک مکان کے مطابق ایک چور کو اس نے پکڑ رکھا تھا کہ دوسرے نے اس پر فائرنگ کھول دی تاہم فائرنگ سے وہ بال بال بچ گیا، مالک مکان نے چوروں کو پہچان لیا تھا جو اسی کے گاؤں کے تھے،پولیس نے مالک مکان کی نشاندہی پر چوروں کو گھروں سے گرفتار کر کے ان سے مسروقہ مال بر آمد کر کے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

KabalThieves Arrested