کبل پولیس نے لاکھوں روپے چوری کرنے والے چور کو گرفتارکرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ چوری کی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق دو ماہ قبل کبل میں سردار علی ولد اورنگزیب کی دکان سے پندرہ لاکھ روپے چوری ہوئے تھے ۔ سردار علی نے پولیس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی دکان کے لاکر میں پندرہ لاکھ روپے رکھے تھے جو چوری ہوئے ہیں ۔

کبل پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی اور گزشتہ روز ڈی ایس پی اکبر شنواری کی قیادت میں کبل پولیس نے ملزم شکیل احمد ولد فضل ربی ساکن لوند خوڑ مردان حال چنار کالونی منگورہ کو گرفتار کر کے چوری کی گئی رقم میں سے آٹھ روپے بھی بر آمد کر لئے ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

ArrestedKabalPoliceThief
Comments (0)
Add Comment