سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31جولائی 2017ء ) کبل پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے315گرام چرس بر آمد کر لی،کبل پولیس کے مطابق ایس آئی اسلام خان نے پولیس نفری کے ہمراہ توتانوبانڈئی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں سردار حسین اور شرافت علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے315گرام چرس بر آمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔