سوات(زما سوات ڈاٹ کام:29 جنوری 2018 ء) کبل پولیس نے باڑہ خیبر ایجنسی سے بشام ضلع شانگلہ کو چرس کی سمگلنگ ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرکے دو کلو گرام چرس برآمد کیا۔ اے ایس آئی سلیم خان کے مطابق اُن کو اطلاع ملی تھی کہ بشام کو خیبر ایجنسی سے چرس سمگل کیا جارہا ہے جس پر ڈڈھرہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر1733سے دو کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم مسعود سکنہ باڑہ کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔