کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی میں ڈائنا کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31جولائی 2017ء )کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی میں ڈائنا گاڑی کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ تو تانو بانڈئی میں تیز رفتار ڈائنا نمبرAD6730جسے ڈرائیور سیراج الدین ولد شیر ولی چلا رہا تھا نے سڑک کنارے پانچ سالہ یسراگل دختر رحمانی گل کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی،بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی،پولیس نے ڈائنا ڈرائیور کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کر لی۔

AccidentdeadKabalKid