سوات(زماسوات ڈاٹ کام:6فروری2018)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں باپ نے اپنے 23سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتول کی دو ہفتے بعد شادی ہونے والی تھی۔ پولیس کے مطابق خائستہ خان نے اپنے بیٹے عمر علی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کے لئے دو بار دبئی کا ویزہ لیا لیکن اس نے جانے سے انکار کیا اور گاؤں میں بھی محنت مزدوری نہیں کرتا تھا۔ ملزم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ملزم ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے جس کی وجہ سے اس نے کسی بات کے بعد طیش میں آکر بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔