کبل کے علاقہ ہزارہ میں ٹریفک حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :10فروری2018)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں ڈمپر اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں تیزرفتار ڈمپر اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار رحمان سلمان ، شفیع اللہ ، ہارون الرشید، عمر خطاب اور نادر خان زخمی ہوگئے ،جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

AccidentKabal