سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ گل جبہ میں گھریلوں ناچاقی کی بنا پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا کھالی،پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے علاقہ گل جبہ میں 22 سالہ شدی شدہ خاتون مسماة (ع) زوجہ حیدر علی کی اپنی ساس کے ساتھ کسی بات پر زبانی تکرار کے بعد خاتون نے زہریلی دوا کھا لی، خاتون کی حالت غیر ہونے پر بے ہوشی کے عالم میں کبل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔