سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21نومبر2017ء)کرش مشینوں کی بندش کے خلاف متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ، ہزاروں مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ ، شدید نعرے بازی ، ڈی سی افس تک احتجاجی مارچ اوردھرنا جبکہ مسئلہ حل کرنے کیلئے 30 نومبر تک ڈیڈ لائن دے دی گئی ،کرش مشین اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک رحمت علی ، جنرل سیکرٹری حاجی امین خان ، نائب صدر حاجی اقبال حسین اور فنانس سیکرٹری حاجی شیرین زادہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے غریب عوام نے کرش پلانٹس لگا ئے جہاں پر وہ رزق حلا ل کماتے ہیں ان کرش پلانٹس میں پچیس ہزار مزدور،ڈرائیور اوردیگر لوگ بر سر روزگار ہیں جبکہ مالکان نے صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام کاغذات بنارکھے ہیں جن میں انڈسٹری،لیبر،فارسٹ ،اینوارمینٹلوائلڈلائف اورایری گیشن کی این او سی وغیرہ شامل ہیں جبکہ ساتھ ساتھ سالانہ فیس بھی باقاعد گی سے اداکرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اورسوات کے ایم این اے وایم پی اے نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کرش پلانٹس کو بند کرکے پچیس ہزارخاندانوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ،اس وقت کرش پلانٹوں کے مزدور بے روزگار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کے حل کیلئے پاک آرمی سے تعاؤن کی اپیل کی پریس کانفرنس کے بعد مظاہرین نے سوات پریس کلب سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی مارچ کیا اور ڈی سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔