کرنل محمد عرفان ملک کا جنرل بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی کے تعمیراتی کام کا معائنہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:01فروری2018ء)پاک فوج کے کرنل محمد عرفان ملک اور اسسٹنٹ کمشنر محمد شہاب خان کا اوڈیگرام میں نیو سبزی منڈی اور قمبر بائی پاس میں جنرل بس سٹینڈ کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا، جمعرات کے روز پاک فوج کے کرنل محمد عرفان ملک اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد شہاب خان نے اوڈیگرام میں نیو سبزی منڈی اورقمبر بائی پاس میں جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پرمتعلقہ ٹھیکداروں نے اسسٹنٹ کمشنرشہاب خان اور کرنل محمد عرفان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا ۔ تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرنل محمد عرفان ملک اور شہاب خان نے کہا کہ سبزی منڈی اور جنرل بس اسٹینڈ کی اوڈیگرام منتقلی سے مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو جائے گا۔

ArmyBus StandSabzi Mandi