سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) اہلِ چیل مدین نے کچہ کشمور میں اپنے رشتہ داروں کے اِغوا کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغویوں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے، تفصیلات کے مطابق اہلِ چیل مدین سوات نے کچہ کشمور میں اِغوا شدہ اپنے چار رشتہ داروں کی بازیابی کے لیے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مغوی افراد کے رشتہ داروں سید حکیم شاہ، علی الرحمان، بخت جہان، عظیم جان، عادل محمد، شیر خان، مفتاح الدین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے 5 نومبر 2022ء کو چار افراد محیب اللہ، احسان اللہ، حبیب اللہ اور ایک ان کے دوست کو کچہ کشمور کے ڈاکوؤں نے اِغوا کیا ہے اور انھیں رہا کرنے کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مانگے ہیں۔ مغوی افراد کے رشتہ داروں نے کہا کہ ڈاکوؤں نے ایکسکویٹر فروخت کرنے کے بہانے ہمارے رشتہ داروں کو جال میں پھنسایا۔ انھوں نے چیف آف دی آرمی سٹاف عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مغویوں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔ احتجاج سے مقامی سیاسی راہنماؤں ڈاکٹر خالد محمود خالد پختونخوا میپ، سید حکیم شاہ پی پی پی اور اقبال حسین بالے پی پی پی نے بھی خطاب کیا۔