اشتہار

کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈیڈک چئیرمین سمیت اعلیٰ افسران نے مسجد میں افطاری کی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان اور ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے قطر چیریٹی اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے اللہ اکبر مسجد سیدو شریف میں شروع کردہ افطار پیکج پروگرام میں بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی مسلمان دوست ملک کی اس فلاحی تنظیم نے ماہ رمضان میں ملاکنڈ ڈویژن کے متعدد بڑے شہروں میں عام شہریوں، مسافروں اور نادار لوگوں کیلئے افطاری کے دسترخوان سجائے ہیں جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے افطاری کی اور اس اقدام کو سراہا جامع مسجد اللہ اکبر میں روزانہ 300 لوگوں کو افطاری پیکچ دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں افطاری تقریب میں چیریٹی کے ریجنل کوآرڈینیٹر محمد ثاقب، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ اور بعض دیگر حکومتی و سیاسی زعماء بھی موجود تھے اس موقع پر روزہ دار کمشنر ریاض خان محسود، ایم پی اے فضل حکیم خان اور ڈی سی ثاقب رضا اسلم کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں مقامی لوگوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کا انہیں مناسب ازالے کا یقین دلایا گیا مہمانان گرامی نے قطر چیریٹی کے رمضان افطار پیکج کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ادارے بھی اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے اور کار خیر کی تمام کوششوں میں حکومت اور انتظامیہ کے دست و بازو بنیں گے۔

اشتہار

AftarCommissionerDCDEDACFazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment

اشتہار