سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27نومبر2017ء) کمشنرملاکنڈ ڈویژن ظہیرالسلام شاہ نے صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانہ ’’خپل کور فاؤنڈیشن ‘‘کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر محمدعلی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں ادارے کے آئندہ پروجیکٹس،خپل کورولیج اور خپل کور شانگلہ کیمپس کے بارے میں بھی بتایا۔ کمشنر ملاکنڈ نے ادارے کے کام کو سراہا اوربھر پور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔