کمشنر ملاکنڈ نے این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30نومبر2017) کمشنر ملاکنڈ نے این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کردی ، عوام 31دسمبر 2017 تک اپنے گاڑیوں کو رجسٹرڈ کریں ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر تک ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ ختم ہوگئی اور اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملاکنڈ ڈویژن میں تقریب ایک لاکھ تک گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جبکہ بڑی تعداد میں رجسٹریشن ہونا باقی ہے ، اسلئے عوامی مشکلات کے خاتمے کے پیش نظر ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کی اخری تاریخ31 دسمبر 2017 مقرر کردی گئی ہے لہٰذا عوام اپنے گاڑیوں کو مقررہ تاریخ تک رجسٹرڈ کریں ، اخری تاریخ گذر نے کے بعد ڈویژن بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر اپریشن کا آغاز کیا جائیگا ، جس میں جڑنوں سمیت گاڑیوں کی ضبط بھی شامل ہوگی ۔

NCP Cars