کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بجلی کی بدترین اور ناروا لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام۔14جولائی2017ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیپٹن(ر) عثمان گل نے سوات سمیت دیگر اضلاع میں ناروا لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا،ایس ای واپڈا سوات سرکل کو ڈویژن بھر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کردی،جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈویژن بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوامی شکایات پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکو سوات سرکل کو ڈویژن بھر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکیں۔

Commissioner Malakand DivisionLoad sheddingUsman Gul