سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں سوات دسویں نمبر پر آگیا جبکہ صوبے میں سوات اک نمبر دوسرا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متاثرہ 20 شہروں کی نشاندہی کردی ہے۔ کورونا سے متاثرہ شہروں میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، ڈی جی خان، گھوٹکی، سوات، مالاکنڈ، مردان اور دیگر شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں وادی سوات دسویں نمبر پر ہے جبکہ صوبہ میں سوات دوسرے نمبر پر ہیں۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا جا رہا ہے۔