کوزہ بانڈئی میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق،دوسرا زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں ذیشان ولد رشید الحق اپنے دوست کے ہمراہ  سیر کے لئے نکلے ہوئے تھے۔کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے ذیشان موقع پر جاں بحق اور اس کو دوست صفیان ولد علیم الرشید زخمی ہوگیا۔ زخمی صفیان نے بتایا کہ جس وقت آسمانی بجلی گری ذیشان اپنے موبائل پر کسی سے بات کررہا تھاکہ آسمانی بجلی اس کے موبائل سے کنکٹ ہوگئی اور زوردھار دھماکہ ہوا۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Kuza Bandai
Comments (0)
Add Comment