سوات (زما سوات ڈاٹ کام:12نومبر2017ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوکارئی کے دو طالب علموں نے ڈسٹرکٹ تقریری مقابلے میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی، سالانہ مقابلے ہائی سکول شگئی میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے سرکاری سکولوں کے طلباء نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا، تقریری مقابلے اردو اور انگلش زبان میں کئے گئے ، انگلش زبان میں ہائیر سیکنڈری سکول کے طالب علم عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،یہ پوزیشن سال 2012 سے مسلسل یہ سکول جیتتی آرہی ہے،اب عبداللہ صوبائی ادبی مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ اردو مقابلہ میں اسی سکول کے کاشف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے سکول کا نام روشن کردیا ہے۔