سوات(زما سوات ڈاٹ کام :یکم فروری2018) مینگورہ کے علاقہ کوکارئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ جامبیل کوکارئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 35 سالہ شوکت علی ولد حبیب الرحمان کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے،پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔