سوات(زماسوات ڈاٹ کام:09نومبر2017ء) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ کٹ گاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی،نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات سے میری بات ہوئی ہے اور صرف اُن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن کی لوگ رجسٹریشن کروارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں نے اپنی سہولت اور روزگار کی خاطر کٹ گاڑیاں خریدی ہے ہم ان سے روزگار نہیں چھین سکتے۔