گلی باغ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28نومبر2017ء) چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں موٹر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جبکہ مخالف سمت سے آنے والی فلائنگ کوچ موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارناصرعلی ولدمحمد نوشاد سکنہ روشن آباد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیورنیاز محمدولد تاج محمود سکنہ جختئی اورموٹر کارکے ڈرائیور نصیب ولد نصیب گل سکنہ تاروگے کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

AccidentCharbagh