گلی گرام قبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 9 کنال زمین واگزار

سوات (زما سوات): صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے “عوامی ایجنڈا – اختیار عوام کا” کے تحت تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد جواد آصف نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کے اہلکاروں کے ہمراہ گلی گرام قبرستان میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران قبرستان کی حدود میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں 9 کنال زمین واگزار کروا لی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، اور عوام کو چاہیے کہ غیر قانونی تعمیرات سے گریز کریں تاکہ انتظامیہ کو سخت اقدامات نہ کرنے پڑیں۔