گیس بندش اور لو پریشر مسلہ،تحفظ صارفین عدالت میں حکام کی پیشی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19دسمبر2017ء)تحٖظ صارفین عدالت میں محکمہ سوئی گیس کے حکام کی پیشی،عدالت میں تاریخی پیشی تبدیل اورگیس ایریا انچارج کو جوابی درخواست جمع کرنے کا حکم،ذرائع کے مطابق منگل کے روز تحفظ صارفین عدالت میں محکمہ سوئی گیس ک ایریا انچارج کی پیشی ہوئی اس موقع پر درخواست گزار خالد محمود خالد گجر بھی موجود تھے،پیشی کے دوران عدالت نے سوئی گیس کے ایریا منیجر کو2جنوری تک جوابی درخواست جمع کرنے کا حکم دیا، عدالتی پیشی کے بعد ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ سوئی گیس کے استعمال کرنے پر پہلا حق آئین اور قانون کے مطابق عوام کا ہے اور اس سلسلے میں پچھلے سال عدالت عالیہ نے عوام کے حق میں فیصلہ دیا تھا کہ آئندہ کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا مسئلہ پیک نہ کریں ، آج عدالت نے محکمہ سوئی گیس کو 2جنوری تک جواب درخواست جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔

CourtSui Gas