سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14نومبر2017ء)سڑک کی کھدائی کے دوران سوئی گیس کی مین لائن ٹوٹنے کی وجہ سے مینگورہ شہر کو گیس کی سپلائی بند رہی،گزشتہ روز این ایچ اے کے اہلکار شاہدرہ وتکے میں سڑک کی کھدائی کر رہے تھے کہ اس دوران سوئی گیس کی مین پائپ لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے مینگورہ شہر کو گیس کی سپلائی بند ہو گئی،محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کی جانب سے گیس کی فراہمی دوپہرتک بحال کردی گئی۔