ہمار ا پچھلا پانچ سالہ دور حکومت خیبر پختونخواکی تاریخ کا سنہری دور بن چکا ہے، فضل حکیم خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 نومبر 2018ء) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چئیرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہمار ا پچھلا پانچ سالہ دور حکومت خیبر پختونخواکی تاریخ کا سنہری دور بن چکا ہے جس میں کرپشن کی بیخ کنی کے علاوہ تبدیلی کیلئے ریکارڈ اصلاحات کی گئیں موجودہ دور حکومت میں سو روزہ پلان کے تحت اگلے پانچ سال کیلئے تعلیم و صحت، زراعت، سیاحت اور آبنوشی سمیت تمام شعبوں میں واضح اہداف مقرر کئے گئے اور محکموں میں شفافیت و سمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے اب ہمارے ٹھوس اقدامات کی بدولت عوام کی زندگیوں میں حقیقی خوشحالی آئے گی ہم نے تمام صوبائی اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنا دیا ہے اب تمام ادارے عوام کو ریلیف دینے کے پابند ہیں ہماری حکومت میں عوام خوش و مطمئن رہے گی جس میں غریب اور امیر سے یکساں سلوک ہو گا اور ایک جیسی سہولیات میسر ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی وطن پارٹی کی تنظیم وطن پال یوتھ آرگنائزیشن حلقہ پی کے 5 کے جنرل سیکرٹری ہارون خان اور یونین کونسل سیدو شریف کی تمام یوتھ کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاانہوں نے موجودہ حکومت اور فضل حکیم خان کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے چئیرمین ڈیڈیک کی قیادت میں پارٹی کاز کیلئے ہر قربانی کا عزم دہرایا اجتماع سے پی ٹی آئی یوتھ کے مقامی صدر و نائب ناظم شریف آباد محمد رحمان عرف سپین خان، ناہید شاہ اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی فضل حکیم خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے پانچ میں پارٹی کارکنان مکمل طور پر متحد اور دوسری جماعتوں سے نوجوانوں کی شمولیت پی ٹی آئی یوتھ کی زیادہ مضبوطی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیتے ہیں ان سے عوام کا دکھ برداشت نہیں ہوتا اور انکی دن رات کوشش ہوتی ہے کہ عوامی مشکلات کا فوری ازالہ ہو اور وہ سکھ و اطمینان کا سانس لے سکیں ہم دل و جان سے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اپنے پچھلے پانچ سالہ دور حکومت میں بھی ہم نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے اورآئندہ بھی خدمت خلق کا مشن جاری رکھیں گے فضل حکیم خان نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائیں

پچھلا دور حکومتچیئرمینڈیڈکسنہری دورسواتفضل حکیممینگورہ
Comments (0)
Add Comment