ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ 30 ہزار مزدور بے روزگار ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں ہوٹل انڈسٹری میں کام کرنے والے تیس ہزار مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں۔سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ہوٹل ایسوسی ایشن میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے جاری لاک ڈاون اور ہوٹل انڈسٹری کو بند کرنے کے بعد اب تک ان ہوٹلز میں کام کرنے والے تقریبا 30 ہزار مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں۔ضلع بھر میں موجود تقریبا 800 ہوٹلز کو اب تک ایک ارب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ، ہوٹل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مزدوروں اور ہوٹل مالکان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

HoteslSwat
Comments (0)
Add Comment