سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے نیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن NDO اور ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے پیتھام انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام سوات ہوٹل مالکان اور عملہ کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا، ورکشاپ سے انچارج پیتھام انسٹیٹیوٹ حرمت یاب خان اور جاوید اقبال انسٹرکٹرنے ہوٹل انڈسٹری کے حوالے سے لکچر دیا اور کہا کہ ایم ڈی ٹوارزم اتھارٹی جنید خان،ڈی جی کامران آفریدی اور جی ایم سجاد حمید کے کوششوں سے سوات میں ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا ہے جس سے ہوٹل مالکان اور عملہ مستفید ہوگا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے کہا کہ سوات کے معیشت کا درامداد سیاحت پر ہے اور سیاحت کی فروغ میں ہوٹل انڈسٹری کے کردار نمایا ہے کہا کہ اس قسم کے ورکشاپوں کے اہتمام سے ہوٹل انڈسٹری کو فروغ ملے گا اس موقع پر ہوٹل ایسوسی ایشن سوات کے صدر الحاج زاہد خان نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے جب سے علاقے میں سیاحت کو فروغ نہیں ملے گا ہوٹل انڈسٹری ترقی نہیں کرسکتے، ورکشاپ کے اختتام پر پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم،ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان، پیتھام انسٹیٹیوٹ کے انچارج حرمت یاب خان اور جاویدا قبال نے شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کی۔