یتیم بچوں کیلئے تعلیمی ادارہ “پرورش” میں سالانہ ایکسپو کا اہتمام، عوام کی بھر پور شرکت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 دسمبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہمارے ملک کا اصل سرمایہ ہے جو مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور کو اچھی طرح سنبھالے گے یتیم اور بے سہارا بچوں کی جوانی تک کفالت اور تعلیم و تربیت عظیم قومی خدمت ہے انہی تعلیم یافتہ بچوں میں آنے والے وقت کے اچھے لیڈر، سیاستدان، پروفیسر، انجینئر، ڈاکٹر اور دیگر تمام شعبوں کے منتظمین بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے ادارے پرورش سکول اینڈ ہاسٹل کے زیر اہتمام ایکسپو 2018 کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈیڈیک چیئرمین کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل و چیف ایگزیکٹیو سیدو گروپ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ڈائریکٹر پرورش نعیم اللہ، پرنسپل فہیم الحق اور دیگر زعما نے بھی خطاب کیا فضل حکیم خان نے پرورش سکول کی انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی اور ادارے کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا مشترکہ فرض بنتا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی مدد اور کفالت کی جائے عظیم وہ لوگ ہیں جو ضرورت مندوں اور نادار لوگوں کی مدد کرتے ہیں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پرورش سکول کے بچے اور بچیاں تعلیم کے میدان میں کسی سے کم نہیں اور ان بچوں میں بہت صلاحیتیں موجود ہیں جو مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے پرورش سکول کو ضلعی انتظامیہ کی طرف تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سکول کی تمام تر مشکلات کو حل کرینگے پرنسپل نے بتایا کہ پرورش سکول 2009 میں قائم ہوا اس وقت سکول صرف 13 یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت مہیا کر رہا تھا جبکہ سوات انتظامیہ، مخیر حضرات، لوکل کمیونٹی اور بیرون ملک پاکستانیوں کی امداد اور حوصلہ افزائی کی بدولت آج سکول میں 290 یتیم بچے اور بچیاں ایف ایس سی تک زیر تعلیم ہیں قبل ازیں ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان اور ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایکسپو میں بچے اور بچیوں کے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹوڈنٹس کے ہاتھوں کے بنے ہوئے مختلف تعلیمی اور سائنسی ماڈلز کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اداراہتمامایم پی اےپرورشڈی سی سواتڈیڈکسالانہ ایکسپوسواتعوام کی شرکتفضل حکیمیتیم بچوں کیلئے قائم
Comments (0)
Add Comment