سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24دسمبر2017ء): ودودیہ ہال سیدو شریف میں جمیعت طلباء اسلام کی جانب سے عزم نو یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں سینٹیر حمد اللہ،مفتی کفایت اللہ اور مولانا گل نصیب خان نے خصوصی شرکت کی، کنونشن میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد بھی شریک ہوئے،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ یہودی لابی سازش کے طور پر تعلیمی نصاب کو تبدیل کرنے،اسلامی شعائر کے خاتمے،اسلاف کے تاریخ سے مسلمانوں کو دور رکھنے
کی کوششوں میں مصروف ہیں،انہوں نے اسلامی تاریخ اور نصاب کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن علمائے کرام کی بدولت وہ اپنی اس سازش میں کامیاب نہیں ہوپائے اور جب تک علماء کرام موجود ہو تب تک اسلام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا۔اس موقع پر مولانا گل نصیب خان،مفتی کفایت اللہ،قاری محمود ،اسحاق زاہد اور اعجاز خان نے بھی خطاب کیا۔