مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) عوامی نیشنل پارٹی این اے تھری سوات دو NA-3 Swat2 کے امیدوار عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے ، ترقیاتی کام ہو یا قربانیاں اے این پی ہر کسی سے اس دوڑ میں آگے ہے ، ریکارڈ ترقیاتی کام یونیورسٹیاں اور کالجوں کی تعمیر کے ساتھ امن و امان کی بحالی اے این پی شیو ا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گاؤں بلوگرام میں لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ اس دفعہ لوگ عوامی نیشنل پارتی کو ووٹ دیں گے کیونکہ مختلف نعروں اور دعوؤں نے ان کو ترقی سفر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ، اے این پی دور حکومت کی طرح ترقی کا پہیہ رواں دواں رکھا جاتا تو آج خیبر پختونخوا کے لوگ ترقی یافتہ اور خوشحال ہوتے لیکن تبدیلی کے دعویداروں نے ان کو پانچ سال ترقی اور خوشحالی سے دور رکھا ، انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں اس دفعہ اے این پی کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کراکر ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ لائیں گے ۔