‎خوازہ خیلہ میں خوفناک آتشزدگی سے چھ مکانات جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 اپریل 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ پیشوگا، فقیرہ میں خوفناک آتشزدگی میں چھ مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ گذشتہ رات بوجہ بجلی شارٹ سرکٹ شبیر نامی شخص کے گھر میں آگ لگ گئی جس نے پڑوس میں واقع ان کے بھائیوں خیبر، حبیب اللہ، شاہوش، نور محمد اور زیزور کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ گھروں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے نہ پہنچ سکیں۔

آگپیشوگاجل کر خاکسترچھ گھر خاکسترخوازہ خیلہراکھ کا ڈھیرسواتعلمانوفقیرہ