سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 مئی 2018ء) مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات کے بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری، تیز ہوائیں ، باغات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان، موسم سرد تفصیلا ت کے مطابق مینگورہ شہرسمیت سوات کے دیگر علاقوں میں صبح چھ بجے کے قریب شدید ژالہ باری ہوئی جوکہ تقریباً تیس منٹ بغیرکسی وقفہ کی جاری رہی، ژالہ باری کیساتھ تیز ہوائیں بھی چلتی رہی ،جس نے کھڑی فصلوں اور باغات کو کافی نقصان پہنچایا یاہے، جبکہ دوسری طرف ژالہ باری ، بارش اور تیز ہوائوں نے موسم کو کافی خوشگوار کردیا ہے