‎مٹلتان ،منظور کردہ پن بجلی گھر کا تعمیراتی کام دو سالوں میں بھی مکمل نہ ہوسکا

‎مٹلتان ،منظور کردہ پن بجلی گھر کا تعمیراتی کام دو سالوں میں بھی مکمل نہ ہوسکا

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جون 2018ء) صوبائی حکومت کی جانب سے مٹلتان عوام کے لئے منظور پن بجلی گھر کی تعمیرکا کام دو سالوں میں بھی مکمل نہ ہوسکا ، ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب، لاکھوں روپے کی مشینری اور ٹرانسفارمرز ناکارہ ،جا بجا لگے کھمبے گر کر ٹوٹ پھوٹ اور بجلی تار بھی زمین بوس ہوگئے ہیں ۔مقامی مشران کا تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب سمیت دیگرذمہ دارحکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ بصورت دیگر مٹلتان کالام مین شاہراہ بند کرکے سخت ا حتجاج کی دھمکی ۔تفصیلات کے مطابق دو سال پہلے صوبائی حکومت نے ایس آر ایس پی کی تعاون سے مٹلتان عوام کے لئے پن بجلی کی منظور ی دی تھی جسے نو مہینوں کے اندر اندر مکمل کرکے مقامی کمیونٹی کی حوالے کرنا تھا لیکن دوسال گزرنے کے بعد بھی تعمیرکاکام مکمل نہ ہوسکا اور ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑکرچلاگیا ہے ۔ بجلی گھر میں لگے لاکھوں روپے کی مشینری کی حفاظت نہ ہونے کی وجہ سے زنگ الود ہوکر ناکارہ ہوچکی ہیں۔پن بجلی گھر کے لئے لائے گئے ٹرانسفرمرز بھی جا بجا پڑے ہیں ۔مقامی مشران نے میڈیا کے ذریعے بھی ذمہ دارحکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔

ادھورابجلیپراجیکٹپنپی ٹی آئیتاریںتحصیل بحرینٹھیکیدارچھوڑ گئےزنگ الودسواتکالامکامکھمبےمائیکرومٹلتانمشنری تباہہائڈل پاور
Comments (0)
Add Comment