‎مینگورہ میں انتظامیہ کا سبزی منڈی وبازاروں پر چھاپے،متعدد دکاندار گرفتار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جون 2018ء) سوات کی ضلعی انتظامیہ نے مینگورہ کی مقامی سبزی و فروٹ منڈیوں اور بازاروں میں چھاپوں کے دوران متعدد تاجروں اور دکانداروں کو مقررہ نرخوں سے تجاوز اورناقص اشیاء فروخت کرنے پر حوالات میں بند کرنے کے علاوہ ان سے موقع پر ہی بھاری جرمانے بھی وصول کئے اس موقع پر تاجروں اور آڑھتیوں کو خبردار کیا گیا کہ شہر کے اندر اور باہر تمام بازاروں اور مارکیٹوں میں اچانک چھاپے جاری رکھے جائیں گے اور صارفین کو غیرمعیاری یا مہنگی سبزیاں، پھل، گوشت، دودھ اور دیگر غذائی اجناس کی فروخت یا ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ میں ملوث ہونے پر زیادہ سخت اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا جن میں زیادہ اضافی جرمانوں کی وصولی کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ہری پور سمیت دور دراز جیلوں میں قید بامشقت کی سزائیں بھی شامل ہیں انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی اور تاجروں کی آڑ میں ایسے کسی بھی مافیا کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرسوات شاہد محمود کو بعض عوامی شکایات ملی تھیں کہ شہر کے چند مقامات پر دکاندار روزمرہ اشیاء صارفین کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ بعض جگہ مضر صحت اجناس بیچنے کا دھندہ بھی ہوتا ہے چنانچہ ان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربابوزئی عامر علی شاہ نے فوری ان بازاروں اور مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مارے تو کئی دکانداروں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا اور ان میں سے بعض کو موقع پر ہی بھاری جرمانوں کی وصولی کے بعد سخت تنبیہ کے ساتھ چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر متعدد ملاوٹیوں اور گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کرکے حوالات بھیجا گیا جہاں انکے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے مجسٹریٹس کے توسط سے مزید جرمانوں اور قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں ڈی سی سوات نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی متعلقہ تحصیلوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور ہفتہ وار سرکاری تعطیلات کے ایام میں بھی بازاروں میں روزمرہ اشیاء کے نرخوں اور معیار پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہبازارجرمانہچھاپےذخیرہ اندوزیسختسزاسواتقیدگراں فروشیملاوٹمینگورہ
Comments (0)
Add Comment