‎کبل بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال کبل بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب کا بینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ وکلاء برادری معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے وہ انصاف فراہمی میں اپنا کردار ادا کرینگے، وکلا ء برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کردار ادا کررہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ جو ڈیشل کمپلکس کبل پر اسی سا ل دسمبر تک تعمیراتی کام مکمل کیا جائیگا منعقدہ حلف برداری تقریب میں جو ڈیشل کمپلکس کبل کے ججز ممریز خان خلیل ، تنویر عثمان ، اعجا ز الحسن کے علا وہ ACکبل اسرار احمد ، AACحیاء الدین علا قائی مشران ضلع نائب نا ظم ، عبد الجبار خان ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، نا ئب نا ظم حنیف خان ، سابقہ MPAوقار احمد خان ، سید افضل شاہ ، خورشید کا کا جی ،ملک ریا ض ، عبد الغفور خان ، عثمان غنی مختلف تحصیلوں کے وکلاء صدور، ڈسٹرکٹ بار صدر اختر منیر اور وکلاء برادری نے شر کت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال نے نو منتخب کابینہ کے صدر بہاؤ الدین ایڈوکیٹ ، جنرل سیکر ٹری محمد رحیم رما خیل ، اور دیگر عہد یداروں سے حلف لیا ، منعقد ہ الیکشن بورڈ کے چیئر مین رضا الدین خان ایڈوکیٹ ، سا بق صدر فضل ربی ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور منتخب کا بینہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کرائی تقریب سے نو منتخب صدر کبل بار اور جی ایس نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تحصیل کبل کے کمپلکس پر جا ری کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچاکر وکلاء کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے میں کردار ادا کر یں انہوں نے مزید کہا کہ جس معا شرے میں امن کا بول با لا ہو وہاں انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوتی ہے کیونکہ انصاف کے بغیر معاشرے میں امن محض خام خیا لی ہے انہوں نے کہا کہ وکلاء اور عوام 2008کے حا لا ت سے متا ثر ہو چکے ہیں روز گار میں وکلاء کو با قا عدہ کو ٹہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ کبل بار ایک طاقتور با ر ہے یہا ں کے وکلاء اور علاقے کے عوام عزت مند ہے ہر ظلم اور زیا دتی کاراستہ روکنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے اپنے خطاب میں وکلاء برادری سے کہا کہ عدالتوں میں عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جو ڈیشل کمپلکس کبل کے تعمیر سے وکلاء کے مسائل حل ہو نگے سو لر سسٹم بہت جلد انسٹال ہو جائیگا جبکہ فرنیچر کے حوالے در پیش مسائل بھی جلد حل کئے جائینگے۔

انصافبارحلفعدالتکبلوکلاء