اشتہار

، صحافی ایچ ایم کالامی پر قبضہ مافیا کا حملہ،شدید تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکی

پولیس بھی قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالنے سے کترا رہی ہے جس کے باعث ملزمان نے دوبارہ صحافی پر حملہ کیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کالام کے صحافی ایچ ایم کالامی پر قبضہ مافیا کا حملہ اور شدید تشدد،صحافی کے کپڑے پھاڑ ڈالے جبکہ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ زما سوات ڈاٹ کام کے سینئر رپورٹر اور کالام کے صحافی حیات محمد کالامی پر بدنام زمانہ قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک سخی کے بیٹے احسان علی اور احمد سید ولد فقیر محمد نے اُن کی جائیداد میں حملہ کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایچ ایم کالامی کے مطابق وہ اپنی زمین چارپائی پارک کالام میں کام کررہے تھے کہ مذکورہ قبضہ مافیا وہاں پر آئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جب ایچ ایم کالامی نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی تو دوبارہ کالام بازار میں اس پر حملہ کیا گیا اور شدید تشدد کے بعد کپڑے بھی پھاڑ ڈالے جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے کر رفو کر ہو گئے۔ پولیس اسٹیشن کالام میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود ملزمان قانون کی گرفت سے باہر ہے جس کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ صحافی پر حملہ کیا۔ ایچ ایم کالامی کے مطابق پولیس اسٹیشن کالام کا عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ۔ ایچ ایم کالامی کے مطابق مذکورہ قبضہ مافیا گروپ لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرتے رہتے ہیں اب اُن کی نظر میں ہماری زمین آگئی ہیں جس پر انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اشتہار

HM Kalami
Comments (0)
Add Comment

اشتہار