سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2018ء) ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے اپنے دفتر میں سوات میں مختلف شاہراہوں پر موٹرسائیکل حادثات اور چوری کی بڑھتی ہو ئی شرح اور موٹر سائیکل کے ذریعے وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ضلع سوات کے موٹر سائیکل ڈیلرزکے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ملاقات میں ضلعی پولیس آفیسر سوات نے ڈیلرزپر واضح کیا کہ سوات پولیس کے حالیہ فیصلے کے تحت آئندہ موٹر سائیکل بغیر رجسٹریشن فروخت نہ کی جائے اسی طرح جو موٹر سائیکل ڈیلرزقسطوں پر موٹر سائیکل فروخت کر نے کا کا روبار کر تے ہیں وہ موٹر سائیکل اپنے نام رجسٹر کر وائیں البتہ رجسٹریشن کاپی اپنے پاس رکھ کر قسطوں کی ادائیگی مکمل ہو نے کے بعدموٹر سائیکل کی رجسٹریشن مالک کے نا م ٹرانسفر کروائیں انہوں نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل فروخت کے پندرہ دن تک پولیس آپ کے ساتھ تعاون کریگی تاہم پندرہ دن کے بعد رجسٹریشن کا پی نہ ہو نے پر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر تھانے میں بند کردی جائے گی انہوں نے مزید واضح کیا کہ یہ اقدام علاقے کے امن و امان اور کاروبار کے لئے نہایت ضروری ہے اس موقع پر ڈیلروں نے رجسٹریشن طریقہ کار کو سہل بنانے کیلئے بھی تجاویز دیں جس پر ڈی پی او نے محکمہ ایکسائز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ضلعی پولیس آفیسر نے بھر پور تعاؤن کی یقین دہانی پر تمام موٹر سائیکل ڈیلرز کا شکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ وہ ان تمام ہدایا ت پر عمل کر کے ضلع سوات میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ اور چوری و ڈاکہ زنی کے واقعات ختم کر نے میں سوات پولیس کے ساتھ تعاون کرینگے۔