اشتہار

آئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف مشن پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا دوسرا جائزہ لیا جارہا ہے اور آرٹیکل فائیو کے تحت معاشی صحت پر تفصیلی مشاورت بھی جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہناہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج کامیابی سے مکمل ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کرتا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے بجلی، گیس کی قیمتوں اور گردشی قرضے کے معاملے پر سخت بحث ہوئی ہے، ساتھ ہی سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہےکہ ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات میں ٹیکس ریونیو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔

اشتہار

IMFIMF loanpakistan IMF
Comments (0)
Add Comment

اشتہار