اشتہار

آج یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد، ملک کی حفاظت پوری قوم کی ذمہ داری ہے،فضل حکیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملک بھر کیطرح جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے ریسکیو 1122 سیدو شریف سوات میں منائی ،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی تھے اس پر وقار تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی فضل حکیم خان یوسفزئی،ایم این اے سلیم الرحمن،احسان اللہ خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرشیر دل خان نے پرچم کشائی کی پرچم کشائی تقریب میں قومی ترانہ کیساتھ ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اس موقع پر فضل حکیم خان اورشیر دل خان نے قوم کو جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی اورپاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئی اور ان شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن عزیز کی مٹی کی لاج رکھ لی فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کو عظیم بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کی ضروررت ہے پاکستان برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے جس کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس کی حفاظت کے لئے ہر قسم قربانی کے لئے تیارہے۔(خبر جاری ہے )

اشتہار

بعد ازاں محکمہ تعلیم ضلع سوات کا مرکزی تقریب  گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 بنڑ مینگورہ میں منعقید ہواگورنمنٹ ہائی سکول میں جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے منائی گئے تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی تھے تقریب میں ڈی ڈی ای او اورنگزیب،اے ڈی او علی رحمان،پرنسپل اختر حسین،ایس ڈی ایم بشیر احمد اور دیگر اساتذہ سمیت سکول کے بچوں،پولیس اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی تقریب میں پرچم کشائی، قومی ترانہ کیساتھ ساتھ سلامی اور ملی نغمے اور خاکے بھی پیش کی گئی تقریب سے فضل حکیم خان نے خطاب میں آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والے شہداؤں کو خراج تحسین پیش کیا  انہوں نے سکول کے بچوں اور قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ محمد علی جناح کی قیادت میں جان ومال کی لازوال قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے اس وطن کی خاطر ہمارے آبا واجداد نے اپنا تن من دھن قربان کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہر شہری کو پودے ضرور لگوانے چاہئے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز و شاداب پاکستان دے سکیں۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان،ڈی ڈی ای او اورنگزیب،اے ڈی او علی رحمان،پرنسپل اختر حسین نے باقاعدہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔

اشتہار

14 August Celeberations
Comments (0)
Add Comment

اشتہار