اشتہار

آر پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کا شہید انسپکٹر رحیم خان کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

اشتہار

سوات: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان اور ڈی پی او سوات ناصر محمود نے شہید انسپکٹر رحیم خان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

پولیس حکام نے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر رحیم خان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار

اشتہار