سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے دو روزہ صحافتی کنونشن کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں آزاد اور ذمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے، سوشل میڈیا سے منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے تربیت اور اگاہی ناگزیر ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں عوام اپنا پیغام منٹوں میں ہی دنیا میں پھیلا سکتے ہیں وہاں اسکی منفی استعمال سے لوگوں کے لئے پریشانیوں کا باعث بھی بنتا ہے،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرسکتا ہے، صحافی ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوات کا قدرتی حسن واپس لانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر حیدر علی نے صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا کے اہمیت پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ صحافی میڈیا کی اس تیز ترین دور میں تصدیق شدہ خبریں چلائیں، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے تاریخی قربانیاں دی ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ کے فلور پر آواز اٹھاؤنگا، انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لئے خود بھی تربیت حاصل کی جائے اس حوالے سے عوام میں بھی آگاہی پھیلائی جائے، انہوں نے ایک سوات کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ میں عوام کی فلاح و بہود کے لئے بہتر قانون سازی کی جارہی ہے جسکی پاسداری انتظامیہ کا کام ہے، انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والے ممالک میں سوشل میڈیا کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے تاہم وہاں بھی سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے واقعات رونما ہورہے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سوشل میڈیا صرف تعمیر ی اور فلاحی کاموں کے لئے استعمال ہوسکے۔