سوات(زما سوات ڈاٹ کام)بارامہ پولیس نے آلوچہ توڑنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں دس سالہ شاہد علی کو ملزم واجد نے اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا کہ بچے نے اُس کے درخت سے ایک آلوچہ توڑا تھا۔ سوشل میڈیا اور زما سوات ڈاٹ کام پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سو ل سوسائٹی نے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔