اشتہار

آل سوات پرائیویٹ پیرامیڈیکس اور نرسنگ ایسوسی ایشن کاکبل کابینہ کا اعلان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آل سوات پرائیویٹ پیرامیڈیکس اور نرسنگ ایسوسی ایشن نے تحصیل کبل کابینہ کا اعلان کردیا ۔ڈاکٹر لطف اللہ صدر،رفیع اللہ سینئر نائب صدر،یوسف شاہ باچا نائب صدر اول،حضرت صدیق نائب صدر دوم،فیض علی خان جنرل سیکرٹری،آدم خان جائینٹ سیکرٹری،سیداللہ پریس سیکرٹری جبکہ سردار علی کو فنانس سکرٹری مقررکئے گئے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کبل ہزارہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل، پیرا میڈیکل فیکلٹی اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے کوالیفائیڈ فرسٹ ایڈاینڈ ریفرل سنٹرزچلانے والے افراد پر پابندی کسی بھی صورت قبول نہیں، ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کوالیفائیڈ افراد پر پابندی لگانے کی پرزور مزمت کرتے ہیں، کوالیفائیڈ افراد کو ان کی ڈگریوں اور ڈپلوموں پر فرسٹ ایڈ اینڈ ریفرل سنٹر چلانے کی اجازت دی جائے، آل سوات پرائیویٹ پیرامیڈیکس اور نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خالد محمود،چیئرمین محمد عالم خان،پریس سکرٹری اسرار خان اور دیگر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف نہیں لیکن جو نرسنگ کونسل پاکستان،میڈیکل فیکلٹی پشاور اور خیبر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے کوالیفائیڈ پیرا میڈیکس اور نرسز کو بےجا تنگ کرنے کے خلاف ہیں کیونکہ یہ افراد باقاعدہ ڈگری ہولڈرز اور ڈپلومہ ہولڈرز ہیں اور سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوالیفائیڈ افراد پر پابندیاں عائد کرنا ان کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کو روز گار فراہم کرنے کے پابند ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس اور نرسز سے روزگار چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ڈاکٹر پیرامیڈیکس، نرس یا لیب ٹیکنیشن کے بغیر علاج معالجہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہی لوگ ان کے ساتھ ملکر آپریشن تھیٹر،لیبارٹری، سی ٹی سکین، الٹراساؤنڈ اور دیگر شعبہ جات میں خدمات انجام دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کوالیفائیڈ افراد سے سرکاری ہسپتالوں کے مختلف شعبوں میں فرسٹ ایڈ کا کام لیا جاتا ہے لیکن ان کے پرائیویٹ فرسٹ ایڈ سنٹرز پر پابندی حیران کن ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت خیبر پختونخوا،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سوات اورہیلتھ کیئرکمیشن کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نان کوالیفائیڈ پریکٹیشنرز کی آڑ میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس اور نرسز کے فرسٹ ایڈ سنٹروں پر چھاپوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم گورنمنٹ اور پرائیویٹ پیرامیڈیکس اور نرسز سراپا احتجاج ہونگے اور سرکاری ہسپتالوں میں ہر قسم سروسز سے اس وقت تک معذرت کریں گے جب تک ہمارے پاس ہر سپیشلیٹی میں کینسلٹنٹ ڈاکٹر موجود نہ ہوں، ہم جاب ڈسکرپشن کے مطابق سروسز دیں گے، جو کام ہم ہسپتال میں کرسکتے ہیں اسکی اجازت پرائیویٹ سطح پر بھی دی جائے۔

اشتہار

Paramedics
Comments (0)
Add Comment

اشتہار