پشاور (ویب ڈیسک) عمران خان کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر انجینئر امیر مقام نے بھی نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
انجینئر امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب خیبرپختونخوا نے آج طلب کیا تھا۔ امیر مقام کو اس سے قبل بھی 12 جولائی کو نیب نے طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ انجینئر امیر مقام کی جانب سے آج بھی نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے درخواست جمع کرائی ہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے، وہ انتخابات کے بعد قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوں گے۔