سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری ہے،بدھ کے روزپاکستان اڈیٹرز ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے فیڈرل ملازمین نے شرکت کی اورہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ضلعی صدریوسف خان اور جنرل سیکرٹری محمد اسحاق نے کہاکہ ایف ۔
بی آر۔ نیب اور دیگر مختلف وفاقی ملازمین کی طرح آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے اُن میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے لہذاوفاق حکومت آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرکے اُن میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مرکزی اور صوبائی قائدین کی ہدایت پر بھر پور احتجاج کریں گے۔