اشتہار

آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری ہے،منگل کے روزپاکستان اڈیٹرز ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے فیڈرل ملازمین نے شرکت کی اور مکمل ہڑتال کی اس موقع پر ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ضلعی صدریوسف خان اور جنرل سیکرٹری محمد اسحاق نے کہاکہ ایف بی آر اور دیگر مختلف وفاقی ملازمین کی طرح آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے اُن میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے لہذاوفاقی حکومت آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرکے اُن میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گاادھرایپکا سوات کے صدر علی رحمان،سینئر نائب صدر برکت علی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حسین علی اور رابطہ سیکرٹری سعید اللہ خان نے بھی آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

MingoraProtest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار