سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جولائی 2018ء) مینگورہ کے علاقہ اینگروڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات سے مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ جس کو ریسکیو 1122 اور سوات پولیس نے دریا سے نکال لی ہے پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مل کر لاش کودریائے سوات سے برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔چونکہ لاش کافی دنوں سے پانی میں سڑگئی تھی اسلئے جس کے باعث مسخ ہوچکی تھی اورشناخت ممکن نہ ہوسکی ۔جس کو بعد میں سرکاری قبرستان میں امانتاًسپردخاک کردیا گیا۔